۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تجلیلی پروگرام

حوزه/ حسب سابق امسال بھی رمضان المبارک میں، مدرسه الامام المنتظر عجل اللہ تعالیٰ فرجه الشریف قم کے ادارۂ قرآن وحدیث کی جانب سے قرآنی محافل کا انعقاد کیا گیا تھا، تاہم آج ان قرآنی محافل میں شرکت کرنے والے قاریوں کے اعزاز میں ایک تجلیلی پروگرام منعقد ہوا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسب سابق امسال بھی رمضان المبارک میں، مدرسه الامام المنتظر عجل اللہ تعالیٰ فرجه الشریف قم کے ادارۂ قرآن وحدیث کی جانب سے قرآنی محافل کا انعقاد کیا گیا تھا، تاہم آج ان قرآنی محافل میں شرکت کرنے والے قاریوں کے اعزاز میں ایک تجلیلی پروگرام منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق، مدرسه علمیه الامام المنتظر عجل اللہ تعالیٰ فرجه الشریف قم کے ادارۂ قرآن وحدیث طرف سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قرآنی محافل کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں مدرسے کے قاریان محترم، منتظمین اور طلاب محترم نے بھرپور شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ رمضان المبارک میں منعقدہ ان قرآنی محافل میں قاریان قرآن کی رہنمائی میں قواعد و تجوید کے ساتھ ہر روز ایک جزء کی تلاوت کا شرف حاصل کیا جاتا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، آج مذہب جعفریہ کے بانی خیرالبریہ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی شہادت کے موقع پر قاریان قرآن اور تلاوت کرنے والے علماء و طلباء کی تجلیل و تکریم کیلئے ایک نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا اور قاریان قرآن کو جوایز اور لوح تقدیر سے نوازا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .